بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

0

قومی ائیرلائن برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 18 سے 20 اپریل کے دوران 23 خصوصی پروازیں چلائے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فلائٹ آپریشن محدود نوعیت کا ہے اور اس دوران کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے پروازیں چلائی جائیں گی تاہم انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر قرنطینہ کی محدود سہولت کی وجہ سے دیگر بڑے شہروں سے پروازیں چلائی جائیں گی اور ان شہروں میں موجود قرنطینہ سہولت کو استعمال کیا جائے گا جہاں مسافروں اور عملے کے اراکین کو 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور عوام کی سہولت کیلئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت برطانیہ کی پرواز کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگا جبکہ ان پروازوں میں پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: