بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد کا اظہار

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ میں 20 ہزا 191 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونےوالے 18 ہزار 285 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.42 فیصد زیادہ ہیں۔ مئی 2019ءمیں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2315.74 ملین ڈالر رہی جو اپریل 2019ءکے مقابلے میں 30.17 فیصد زائد جبکہ مئی 2018ءکے مقابلے میں 28.36 فیصد زائد ہے۔
بلحاظ ملک مئی 2019ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ،برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 493.73 ملین ڈالر،476.57 ملین ڈالر،346.81 ملین ڈالر،387.09ملین ڈالر،237.76ملین ڈالر، اور70.61 ملین ڈالر پاکستان بھجوائےگئے۔
مئی 2019ءمیں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 303.17 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2018ءمیں ان ممالک سے199.51 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.