بیت المال سمیت تمام پروگرامزمیں شفافیت کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں غریبوں کے تحفظ ، کفالت، گھر، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پورٹلز اورروزگار کے پروگرامز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ”احساس “موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامزمیں شفافیت کے لئے پرعزم ہے اور ان پروگرامز کے ذریعے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.