!!!بہترمستقبل کے خواب چکناچور

یونان کی پولیس نے شمالی یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں سے 41 تارکین وطن برآمد کرلیے گئے جن میں زیادہ تر افغان نژاد ہیں،،،پورپین پولیس کے مطابق ٹرک میں موجود 7 افراد کو سانس لینے میں پریشانی کا سامنا تھا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یونانی سیکیورٹی اداروں نے کنٹینر چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر شبہ ہےکہ وہی سمگلر ہے جبکہ اس کا تعلق جارجیا سے ہے،،، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے،اورشبہ ہے کہ وہ ترک نژاد ہے۔دوروز قبل فرانس میں ایک کنٹینر سے 31 پاکستانی تارکین وطن برآمد ہوئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ فرانس میں بھی ایک ٹرک سے 8 افغانی تارکین وطن برآمد ہوئےتھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.