بھارت کے یوم جمہوریہ سے پہلے مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

0

غیرجمہوری ریاست کے وزیراعظم مودی کی انہتا پسندانہ اور نفرت انگیز پالیساں دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں ۔ بھارت نے یوم جمہوریہ سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی۔دوسری جانب بہادر اور نڈر کشمیریوں نے مظالم اور پابندیوں کے باوجود کل حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارت کےیوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کر لیا
دنیا بھر میں سخت تنقید کے باوجود مودی کی ہٹ دھرمی تا حال برقرار ہے۔جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 174واں روز بھی معمولات زندگی بدستورمفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ تو دوسری جانب قابض فورسزکےگھروں پرچھاپےاورگرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: