بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے سے نقاب اترنے لگا

0
تحریک کشمیر برطانیہ اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے یوم سیاہ منانے کی مشترکہ کال دے دی اور 26جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر مظاہرے کا اعلان کردیا گیا ۔
صدر تحریک کشمیر راجہ فہیم کیانی اور ترجمان ورلڈسکھ پارلیمنٹ نے برمنگھم میں مشترکہ پریس بریفنگ دی۔ مہیم کیانی کا کہنا تھا کہ 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے سے نقاب اتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 167دنوں سے لاک ڈاؤن اور محاصرہ ہے۔
ترجمان ورلڈ سکھ پارلیمنٹ رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو اپنے حقوق کے لیے بولنےکی آزادی نہیں ہے، متنازع شہریت بل سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آگئے، بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: