بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات مکمل

Election Completed In 5 States Of India

ہندوستان کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، انڈیا کے خبر رساں اداروں کے ایگزٹ پول کے مطابق راجستھان میں کانگریس کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے جبکہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کےساتھ اس کی کانٹے کی ٹکر ہے ۔ سروے میں 199رکنی راجستھان اسمبلی میں کانگریس کو 105سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے جبکہ بی جے پی کو 85 سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو 5 سے 15 سیٹیں ملنے کی امیدہے۔ 230رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی بی جےپی پر معمولی سبقت دکھائی گئی ہے، کانگریس کو 104 سے 122سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے جبکہ بی جے پی کو102سے 122سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ بی جےپی کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی چوتھی بار اقتدارمیں واپسی کے اشارے دیے جا رہے ہیں،،، چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو 40 کے قریب جبکہ کانگریس کو 50 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان موجود ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.