بھارت کی گیڈر بھبکیوں کی کہانی،بھارتی کسانوں کی زبانی

کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کی تنظیم آل انڈیا کسان سبھا نے مطالبات پورے نہ ہونے پر مہاشٹر سے ممبئی تک لانگ مارچ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ہزاروں کسان ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہوئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قرضوں میں کمی، پانی کی فراہمی اور فصل کی اچھی قیمت دینے کے مطالبات درج تھے۔کسانوں نے مہاراشٹرحکومت کو الٹی میٹم دیاکہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں ورنہ ممبئی میں دھرنا دیا جائے گا ۔ بعد ازاں بھارتی حکام کے وعدوں کے سہارے کسان احتجاج ختم کرنے پر راضی ہوگئے
بھارت کی اندرونی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانیوں کا مخلصانہ مشورہ تو یہ ہےکہ الیکشن پر سیاست کرنے والے مودی جی پاکستان سے جنگ کابعد میں سوچیں، پہلے اپنے ملک کے غریب عوام کے مسائل پر توجہ دیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.