بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

0

26 فروری 2019ء کو بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تاہم دشمن کو اپنی جارحیت پر لینے کے دینے پڑگئے،،،پاکستان کے کچھ درختوں کو نقصان پہنچانےکے بدلنے بھارت کو اپنے 2 جنگی طیاروں سےمحروم ہونا پڑا جبکہ انڈین پائلٹ کی گرفتاری نے دنیا کے سامنےمودی کی بڑی بڑی ڈینگوں کا پول بھی کھول دیا۔
اس حوالے سےپاکستان فضائیہ کی جانب سےبریفنگ کے دوران بھارتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 26 فروری 2019ء کو رات دو بج کر پینتالیس منٹ پر انڈین ائیر فورس کے لڑاکا جہاز ہڑبڑاہٹ میں پاکستانی حدود میں جابہ کے مقام پر پے لوڈ فائر کرکے چلے گئے۔
اس کے ردّعمل میں پاکستان کی طرف سے 27 فروری کی صبح انڈیا پر جوابی حملہ کیا گیا اور دشمن کے دو جہاز مار گرائےجن میں سے ایک لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب گرا جبکہ دوسرا پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گرا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی جانے سے پاکستانی حدود میں میزائل فائر کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کیونکہ ابھینندن کے جہاز سے دو میزائل آدھی جلی ہوئی حالت میں ملے جبکہ دو بالکل ٹھیک حالت میں پائے گئے۔
اس موقع پر ایک امریکی ماہر کی طرف سے ویڈیو دکھائی گی جس نے ابھی نندن کے جہاز سے ملنے والے میزائیل کا تجزیہ کرکے یہ ثابت کیا کہ یہ میزائل استعمال نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی ایف 16 کو مار گرایا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: