بھارت کوپاکستان کا پانی چوری نہیں کرنےدیں گے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دریائے راوی اورعباسیہ لنک کینال سے پانی چوری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کوپاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے،،،بھارت ہمارا پانی کیوں چوری کر رہا ہے،اگر پنجاب حکومت کو اس بارے میں علم ہے تو کیا اقدامات کیےگئے ہیں؟
عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے،پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں،کسی کا استحصال نہیں کرنے دیں گے،پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری اریگیشن پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں موجود لوگوں کو بتا دیں یہ میری ان کوتنبیہ ہے جس کے بعد چیف جسٹس نے سیکرٹری اریگیشن سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.