بھارت کاروہنگیامسلمانوں کوواپس بھیجنے کا معاملہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے تین ماہ کے اندر دوسری بار روہنگیا کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔اس کے پیچھے کیا وجوہات تھیں بھارت اس حوالے سے آگاہ کرے
دوسری جانب پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ واپس بھیجے گئے روہنگیا خاندان ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر تھے اور انہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔
روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و جبر کوئی نئی چیز نہیں لیکن یہ 2010 میں آنگ سانگ سوچی کے ملکی قیادت سنبھالنے کے بعد اس میں مزید شدت آگئی،،،روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں بہت سی نسلی اقلیتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اوران کی نسل کشی کیلئے ہر اقدام اٹھایا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پرتشدد واقعات کے دوران سات ہزار کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا گیااورچھبیس سوسے زائد گھروں کو نذرآئش کردیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.