بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے پروپیگنڈے کرنے لگا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، ایل او سی پار کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظیم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئےمیجر جنرل آصف غفور نے کہا 27 اگست کو دونوں ممالک کے حکام میں ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیاڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کی،بھارتی فوج نے دونوں کسانوں کو دہشتگرد ظاہر کرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنائی، بھارتی فوج نے تشدد کر کے دونوں کشمیری کسانوں سے زبردستی بیانات لیے،کشمیری کسانوں کو راولپنڈی کے رہائشی ہونے کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا،دونوں شہری ایل او سی کے قریب گاؤں تیرہ بن کے رہائشی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.