بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرکررہا ہے

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہرہے،پلواما پربھارتی دانشورمیڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے پاس پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، نریندرمودی نے پلواما واقعہ کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔بھارتی مظالم کی وجہ سے ہی مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے خلاف نفرت انتہا پر ہے،،، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرکررہا ہےوزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن کےلیےاقدامات کیے ہیں،،، وزیراعظم عمران خان نےبھارت کو کہا ہے کہ تم ایک قدم بڑھاؤ تو ہم دو بڑھائیں گے لیکن مودی سرکار انتخابات کےلیےجنگ کاماحول پیدا کرنا چاہتی ہے،اگر جنگ مسلط کی گئی توہم جانتے ہیں کہ کیسے لڑا جاتاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.