بھارت نے کشمیری عوام کو نے یرغمال بنا رکھا ہے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاترکی کے سپیکر مصطفیٰ سنتپ سے ٹیلی فونک رابطہ ،،، خطے کی مجموعی اوربالخصوص مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال،،دونوں رہنماؤں نے کشمیر کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کرلیا، ترک سپیکر نے کشمیر کے معاملے پر اپنی اسمبلی سے قرارداد منظور کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
ترک سپیکر سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے جس جرات سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے، ساری پاکستانی قوم ان کی شکرگزار ہے،انہوں نے ترک ہم منصب سے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والی پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس میں کشمیر کا ایجنڈا بھی شامل کریں۔
ترک سپیکر نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر شب خون مارا اور کشمیری عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری اور پاکستانی بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ترک سپیکر نے اسد قیصر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ترکی کی اسمبلی سے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے کااعلان کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.