بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا

خطے کے امن کا خطرہ اور گجرات کا قصائی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا ،،، پاکستان کے خلاف سازشیں اور نقصان پہنچنے کی کوشش تیز کردیں ،،، بھارت نے 1960ء کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر کے بگلیہارڈیم پردریائے چناب کا پانی روک لیامودی کی آبی دہشتگردی کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب کے پانی کی آمد کم ہوکر 47ہزار دو سواٹھاون کیوسک رہ گیا۔ دریائے چناب کا پچانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہرلمحہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے۔ دوماہ قبل تک دریائے چناب کے پانی کی آمد بارہ ہزار کیوسک تھی جومقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اوربارشوں کی وجہ سے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہوا لیکن یہ سند ھ طاس معاہدہ کے خلاف رہا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آکردریائے چناب میں شامل ہونے والے مجموعی پانی کی آمد 55ہزار آٹھ سو اڑسٹھ کیوسک رہی۔ دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد 47ہزار دو سواٹھاون کیوسک رہی اور ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب سے نکلنے والی نہراپرچناب میں پانی کا بہاؤ تیرہ ہزار چھ سو کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہاؤ بیس ہزار کیوسک رہا۔ماضی میں پانی کی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکٹرزرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    shame less act by Indian Government

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.