بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا

اپنے انٹرویو میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، بھارت نے یکطرفہ طورپر کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرلاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا، ایک کروڑ20لاکھ کشمیریوں پر9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری کشمیرکو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، امریکا کا موقف ہے مسئلہ کشمیرکا حل درکار ہے،امریکی صدرنے وزیراعظم کی موجودگی میں ثالثی کی پیشکش کی، مسئلہ ہوتو تب ہی ثالثی کی پیشکش کی جاتی ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہرطرح سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا کی توجہ ایک بار پر پھر کشمیر کی طرف مبذول ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے بغیرکسی مسئلے کا حل ممکن نہیں، ہم مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کے لیے تیارتھے اورتیار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.