بھارت میں گاندھی کا عدم تشدد کا نظریہ دفن

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں نامعلوم افراد نے تاریخی مقام پر نصب گاندھی کا مجسمہ گرا دیا۔ واقعہ جھاڑ کھنڈ کے شہر ہزاری باغ میں پیش آیا،،،مجسمہ دریائے کنر کے کنارے گاندھی گھاٹ پر نصب تھا جہاں گاندھی کے جسم کی راکھ بہائی گئی تھیں۔
واقعہ رات کے اندھیرے میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور اسے توڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جائے وقوع پر اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کیلئے فنڈز طلب کئے جائیں گے۔
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس گاندھی کی برسی کے موقع پر پیش آیا تھا جب علی گڑھ میں انتہا پسند ہندوؤں نے گاندھی کے قتل کا جشن منایا اور انتہا پسند تنظیم کی رہنما نے گاندھی کے پتلے پر گولی چلائی تھی۔
اس موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے گاندھی کا قاتل نتھو رام گوڈسے کو مہاتما کا خطاب دیتےہوئے اس کے پتلے پر ہار ڈالا اور گاندھی کو قتل کرنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: