بھارت میں انتہاپسندی،وزیراعظم معاملہ یو این سیکرٹری جنرل کے سامنےاٹھادیا

0

وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین پرعالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران بھی بھارت کو آڑھے ہاتھوں لیا،،،،بھارت کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ بھارت میں شہریت قانوں نے 20کروڑ سےزائدمسلمانوں کو متاثرکیا،مسلمان قوانین کیخلاف احتجاج کریں توکہتے ہیں پاکستان چلےجاؤ۔ اگر دنیا نے بھارت کے حالات کا نوٹس نہ لیاتو بہت برا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بھارت کے موجودہ حالات پر شدید تشویش ہے کیونکہ مودی حکومت نازی ازم کے فلسفلےکو پروان چڑھا رہی ہے اور بھارتی سیاستدان لوگوں کو سیاست کے نام پر تقسیم کررہےہیں ، موجودہ بھارت گاندھی اورنہرہ کا بھارت نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنےخطاب میں کہا کہ کہ 50 لاکھ افغان مہاجرین کو بوجھ سمجھ کر واپس نہیں بھیجنا چاہئے بلکہ افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں کیونکہ وہ گزشتہ چالیس سال سے مشکلات کا شکار ہیں ۔ دعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ امیرممالک مہاجرین کے مسئلے کو تقسیم کیلئے استعمال کرتے ہیں، نائن الیون کے بعد ہمیں اسلاموفوبیا کا سامنا کرنا پڑا ، اسلام اور دہشت گردی کو ایک نظر سے دیکھاگیا اور مسلمان مہاجرین کو دیگر کی نسبت زیادہ تکالیف کا سامنا رہا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: