بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی الزامات کے بعد پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں موجود دنیا بھر کے سفیروں کو ایل او سی لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سفیروں کو کل جوڑا، شاہ کوٹ، نوسیری سیکٹر میں لے جایا جائے گا۔ پاکستان کی بھارتی ناظم الامور کو سفیروں کے ہمراہ ایل او سی آنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ادھر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔ پاکستان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا بھارت باز نہ آیا تو اسے بڑی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، اورکہا کہ جنگ کی خواہش نہیں اگر مسلط کی گئی تو لڑنا جانتے ہیں، پاکستان کو کسی مدد کی ضرورت نہیں، خود لڑنا جانتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.