بھارتی وزیراعظم کی نااہلی پوری دنیاپرآشکار

معروف امریکی میگزین ٹائم نےدنیا کوبھاشن دینےوالے بھارتی وزیراعظم کی نالائقی پرسےپردہ اٹھادیا،مودی کو’بھارت کو تقسیم کرنے والی سب سے بڑی شخصیت قراردیدیا۔جریدے نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ “بھارت کو تقسیم کرنے والی سب سے بڑی شخصیت”کی سرخی لگائی ہے۔امریکی میگزین کے سرورق پر موجود شہ سرخی جریدے میں موجود ایک مضمون سے متعلق ہے جس میں مصنف نے بھارتی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔مضمون کی شہ سرخی بھی دلچسپ ہے جس میں مصنف نے سوال پوچھا ہے کہ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مزید پانچ سال مودی حکومت کو برداشت کرنے کی متحمل ہوسکتی ہے؟
مضمون میں سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو کے سیکولر نظریات اور نریندر مودی کے نظریات کا موازنہ اور مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں ہونے والے فسادات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.