بھارتی مسلمانوں پرظلم کی انتہا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئررہنما اور راجستھان کے وزیرداخلہ گلاب چند کٹاریا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ بھارت کو ابھی تو صرف ایک پاکستان کا ڈرہے جب کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جنہیں روکنا مشکل ہورہا ہے اور اگر ہندو انتہا پسندوں پر قابو نہ پایا گیا تو خدشہ ہے کہ کشمیر کے بعد کہیں بھارت کے ہر شہر میں بھی پاکستان بننے کی آوازیں بلند ہونا نہ شروع ہوجائیں۔
گلاب چند کٹاریا نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاؤ رکشک کے نام پرمعصوم انسانوں کا پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے جسے ختم ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں گائے کو تحفظ تو دیا جارہا ہے لیکن بیٹیوں کی عزت کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ،،، جے پور کے مندروں میں بھگوان رو رہے ہیں، اُن کی سیوا نہیں ہو رہی، پہلے ان پر تو دھیان دیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.