بھارتی فوج ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے، پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔
9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جائیگا،،، ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیااور بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا۔
ترجمان نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپورآنے والے یاتریوں کیلئے خصوصی پیکج جاری کیا گیا ہے جس کے تحت یاتریوں کیلئے ویزہ ، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری ایک مخصوص ایریا ہے، جو بھی سیکھ یاتری کرتار پور آئیں گے وہ اسی دن واپس چلے جائیں گے، یاتری کسی اور علاقے میں نہیں جاسکیں گے۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہےاور امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.