بھارتی فوج اندھیرےمیں کشمیری بچوں کواٹھالےجاتی ہے،ملیحہ

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین یاددلانے چاہئیں، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش بھی شریک جرم ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، قابض افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچےاٹھا کر لے جاتی ہے۔ محصور کشمیری خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی ہے،عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز کےصفحہ اول پرکشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.