بھارتی عدالت نےتہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کو طلب کرلیا

بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت میں طلب کرلیا ہے، یاسین ملک کو 30 سال قبل بنائے گئے جعلی کیسز کی سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔مودی سرکار نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت کی یونین ٹیریٹری قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کر کے عوامی جذبات کو طاقت سے کچلنے کا عمل جاری ہے جب کہ یاسین ملک اور سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.