بھارتی سرکار کو آئینہ دکھانے کی سزا

پلوامہ حملے پر پاکستانی حمایت میں دئیے گئے بیان کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور ٹی وی شوسے نکالے جانے کے بعد ممبئی کی فلم سٹی میں بھی سدھوکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔انڈین سینما ملازمین یونین کے سیکریٹری جنرل اشوک دوبے نے فلم سٹی انتظامیہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ سدھو کے فلم سٹی میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔فیڈریشن کےسربراہ کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھونے ملک کےخلاف بات کی،یہی وجہ ہے کہ سدھوکے فلم سٹی میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔ فیڈریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جس پراجیکٹ میں نوجوت سنگھ سدھو شامل ہوں گے فیڈریشن سے منسلک اراکین اس پراجیکٹ میں کام نہیں کریں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.