بھارتی سرزمین پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

ظلم پھر ظلم ہے‘بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،،،ظلم کی بات ہی کیا‘ظلم کی اوقات ہی کیا،،،ظلم بس ظلم ہے‘آغاز سے انجام تلک
بھارت میں ہندو انتہاپسندی اور اس کے جنگی جنون کے خلاف اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ پہلے مقبوضہ کشمیر پھر بھارتی پنجاب اور اب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں۔ خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر مودی سرکارکو آئینہ دکھا دیا۔
نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پرسینکڑوں فوجی جوان اور بڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کے لیے ریہرسل کررہے تھے کہ ایک خاتون نے مردانہ واراندازمیں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پرخاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے۔ خاتون کوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم اس کا پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.