بھارتی جاسوس پر بننے والی فلم “ڈھائی چال” کا پہلا ٹریلرجاری

تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا،ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹریلر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی،عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں جبکہ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: