بھارتی الیکشن کمیشن بھی جانبدارنکلا

بھارتی شہرممبئی کی ہائیکورٹ میں عوامی مفاد کے تحت دائر کی گئی درخواست میں بھارتی الیکشن کمیشن کے قبضے میں موجود 20 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے مینوفیکچررز نے کہا کہ انہوں نے مشینیں الیکشن کمیشن کو پہنچا دی تھیں۔
ادھر 21 اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں میں خرابیوں سے متعلق شکایات درج کرائی گئی ہیں جن میں ووٹر کی تصدیق کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے نتائج سے میچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
بڑی تعدادمیں ایسے مسائل کی روشنی میں سیاسی مبصرین،اپوزیشن سیاستدانوں اور ریٹائرڈ سول سرونٹس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور حالیہ بھارتی انتخابات کو مشکوک قراردیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.