بھارتی آرمی چیف پاکستانی انفارمیشن وارحکمت عملی سےخوفزدہ

0

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ گزشتہ ہفتےآپریشنل معلومات لیک ہونےکےواقعات سامنےآئے۔اوراسی کے پیش نظر سابق افسروں کو سوشل میڈیا کےاستعمال سےمحتاط کر دیا گیا ہےدوسری طرف بھارتی فوج کےایک سابق لیفٹیننٹ جنرل سیّد عطاء حسنین بھی آئی ایس پی آر کے معترف ہو گئے،انہوں نےجنگی حربوں اورمہارت کے شعبے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کوسراہا۔سیّد عطا نے لندن میں سٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کےسیمینار میں پاک فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،سابق لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج اور کشمیریوں کے درمیان بڑھتی اجنبیت اور خلیج کو یقینی بنانے میں شاندار کردار ادا کیا۔پاکستان نےاطلاعات کیجنگ میں جس حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک کے لئے بہترین پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں۔سیّد عطا کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو بالآخر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرناہو گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: