بکنگ سےانکارپرہوٹل ملزم کوگولیاں ماردیں

خوبصورت،دلکش و دلفریب وادی کوہسار مری میں خوف و دہشت کے بادل منڈلانے لگے۔۔۔مری کے تاجروں اور ہوٹلز عملہ کی جانب سے سیاحوں سے بدتمیزی کے واقعات تو عام ہیں لیکن اب کی بار مری میں گونجی گولیوں کی تھرتھراہٹ۔۔۔۔۔اور وہ بھی ہوٹل ملازم پر۔۔۔
جی ہاں۔۔مری میں ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر مقامی شہری مصہب خلیل مشتعل ہوگیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں استقبالیہ پر موجود آصف نامی منیجرشدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی، منیجر آصف کو پانچ گولیاں لگیں جسے راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرارہو گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.