بچوں،بڑوں کا پسندیدہ کریکڑاسکوبی ڈو ۔۔۔ اب بڑے پردے پر

0

بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے بھی من پسند مسٹری کارٹون ‘اسکوبی ڈو’ جلد اسکرینز پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس بار کسی سیریز کی نہیں بلکہ ایک فلم کی شکل میں، جس کا نیاٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس فلم میں جاسوسوں کی ٹیم کچھ نئے منفی کرداروں کے مدمقابل نظر آئے گی۔فلم میں فرینک ویلکر ‘اسکوبی’ کو اپنی آواز دیں گے جبکہ باقی کرداروں شیگی، فریڈ جونز، ویلما اور ڈیفنے کو ول فورٹ، زیک ایفرون، جینا روڈریگز اور امنڈا سیفریڈ اپنی آواز دیں گی۔
فلم کو 2018 ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پروڈکشن پر کام رکنے کے باعث اب یہ رواں برس15 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: