بنگلادیش کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیشی بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا۔ بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں اس لیے پنک بال کے بجائے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔
پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی اور میدان میں رونقیں بڑھانے کیلیے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بنگلا دیشی ٹیم اس کیلیے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا گیا جو قومی ٹیم نے ایک اننگ اور 44 رنز سے جیت لیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 5سے9 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: