بنوں:شرپسندوں کی فائرنگ سےشہید اے ایس آئی عمران سپردخاک

بنوں میں ملک کےمستقبل کومعذورکرنےکی کوشش کوناکام بناتےہوئےشہید ہونےوالے اے ایس آئی محمد عمران کوپورےپولیس اعزازکےساتھ سپردخاک کردیا گیا،،،نمازجنازہ میں پولیس حکام، اہلکاروں اورلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیپولیس کے دستے نے بہادر سپاہی کےجسدخاکی کوسلامی پیش کی گزشتہ روز شرپسندوں نےباچا خان چوک پر فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی،،،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرمامور اے ایس آئی نےٹیم کو بچاتے ہوئےاپنی زندگی قربان کردی تھی۔ واضح رہے کہ پشاورمیں ایک سازش کےتحت انسدادپولیومہم کیخلاف پراپیگنڈابھی کیاگیاتھاجس سےشہرمیں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی،اس دوران ماشوخیل میں ایک ہسپتال کوبھی آگ لگادی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: