بلوچستان کےمیڈیکل اسٹاف کیلئےضروری سامان بھجوادیا،آئی ایس پی آر

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، وائرس سے حفاظت کے پیش نظر بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا ہے جس کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خصوصی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: