بلوچستان میں امن دشمن کاوارناکام

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر ریسیکیو ٹیمیں طلب کرلی گئی۔
واضح رہے کہ دو سال قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.