بلدیاتی الیکشن نہ کرانا ہماری بڑی سیاسی غلطی ہے،فواد چودھری

0
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب جانتے ہیں،قمری کیلنڈر ہو یا چاند دیکھنے کا معاملہ،حلیف سیاستدان ہوں یاحریف،سبھی کو چُٹکیاں بھرتے رہتے ہیں اور اب انہوں نےتوپوں کا رخ اپنوں کی طرف ہی کرلیا ہے۔فواد چودھری نے محمود خان اور عثمان بزدار کا نام لئے بغیر ان پر الزام لگایا کہ تحریک انصاف کے اپنےوزرائےاعلیٰ ہی وفاقی کابینہ کی ہدایت پرعمل نہیں کرتے،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کو پی ٹی آئی کی سب سے بڑی سیاسی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے سال ہی بلدیاتی الیکشن کرانا چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا لوکل گورنمنٹ سسٹم کامیاب تھا۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی وزیراعلیٰ اضلاع کو اختیارات دینے پر تیار نہیں، ہم سب کی خواہش ہے کہ تمام علاقوں کو برابر کا حق ملے لیکن یہ سب کچھ تب ہوگا جب پروونشل فنانس ہوگا۔ پاکستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے وزرا بھی پروونشل فنانس کمیشن نافذ نہیں کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر کمیٹی بھی بنا دی گئی ہےفواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 140 اے صوبوں کو پابند بناتا ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ چیف منسٹر کے پاس بہت زیادہ اختیارات ہیں۔ بلدیاتی نظام سے ہی نچلی سطح اختیارات منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ ہمیں ہر کام عدالتوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: