بلاول بھٹو کےگوشواروں میں تضاد

0

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے بلاول بھٹو کےالیکشن کمیشن میں جمع کرائےگئےگوشواروں میں تضاد کے معاملےپرسماعت کی۔بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کےسامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھایا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی رکن اثاثہ جات چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثہ جات میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کا ساتھ جوڑنا درست نہیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: