بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

ز رداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ بلوچستان نيشنل پارٹی اختر مینگل کے درمیان ملکی و سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردّعمل بھی زیربحث آیا۔
سردار اختر مینگل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں،حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا۔ اور کہا پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.