“بس بہت ہوچکا،اب حکومت کی ہے باری”

ایک اور لندن پلان کی تیاریاں زورو شور کے ساتھ جاری ہیں،اس خفیہ پلان کےبارےمیں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدر نے سیاسی بازی پلٹنے کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں اور انہوں نے لندن میں با اثر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
شہباز شریف اگلے ماہ 15 فروری سے قبل پاکستان پہنچیں گے اور پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹنے کی تحریک کی قیادت کریں گے تاہم ملک واپسی کے قبل اہم لیگی رہنماﺅں کو لندن طلب کیا جائے گا جن میں خواجہ آصف،خرم دستگیر، رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کے نام سامنے آرہے ہیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا جائے گا۔
پلان کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی صورت میں پیپلز پارٹی کو چند وزارتیں اور سپیکر شپ آفر کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.