بسنت ہوگی یا نہیں؟فیصلہ معمہ بن گیا

لاہور ہائیکورٹ کا بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پرسماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل ہو گیا،جسٹس امین الدین کو بہاولپور بنچ منتقل کردیا گیا جس کے باعث درخواستیں جسٹس شکیل الرحمان کوبھجوادی گئیں جو 24 جنوری کوسماعت کریں گے ۔متفرق درخواستوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کو چیلنج کیا گیا جن میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان خلافِ قانون ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کو کالعدم قرار دیا جائےگزشتہ سال 18 دسمبر کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانا کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں، سول سوسائٹی اور ثقافتی حلقوں نے بسنت پر پابندی کے حل کا مطالبہ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.