بسنت منانے کےاعلان پرچیف سیکرٹری اوردیگرکو نوٹس جاری

0

لاہورہائی کورٹ میں جسٹس امین الدین نے بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت کیخلاف درخواست کی سماعت کی،،،سماعت کے دوران عدالت نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کوفریق بننے کی اجازت دیدی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فی الحال بسنت کی اجازت نہیں دی،بسنت سے متعلق فیصلے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،،،جسٹس امین الدین نے کہا کہ کمیٹی کاجائزہ لینے کااختیارصرف عدالت کے پاس ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورڈی سی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری کوجواب طلب کرلیا
بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے،کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جان کے ضیاع کا باعث بنے اس کی اجازت آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں لہٰذا بسنت منانے پر پابندی کو برقرار رکھا جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: