بزرگ شہری پرمقدمہ درج کرانا خاتون ڈی پی او کو پڑگیا مہنگا

گزشتہ روز ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کھلی کچہری میں شریک تھیں اس موقع پر 70 سالہ انجمن تاجران کے صدر صوفی محمد رشید نے خاتون پولیس افسر کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا جو انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے معمر شخص کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ میں نے صرف تمہاری عمر کا لحاظ کیا ہے
واقعہ کے بعد پولیس نے معمر شخص کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او کے ناروا رویے پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد مذاکرات کے بعد بزرگ تاجر رہنما کو چھوڑ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
صوفی محمد رشید نے دن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی جانب سے چھوٹوں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہماری روایت ہے اور میں نے بھی وہی روایت نبھائی لیکن ناجانے ڈی پی او صاحبہ کو کیوں برا لگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.