بر طانیہ میں ایک اور طوفان کا خدشہ

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے،نشیبی علاقوں کے لیے سیلاب کی تین وارننگز بھی جاری کر دی گئیں۔ سیلاب سے رہائشی علاقے اور دکانیں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
بر طانوی محکمہ موسمیات نے طوفان کو جان کا خطرہ بھی قرار دے دیا،طوفان سے کئی علاقوں بجلی سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی رابطے منقطع ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔
گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کیارہ نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ،،، جہاز،ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی جبکہ اس طوفان کے باعث 2 افراد بھی لقمہ اجل بنے اور 5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع رہی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: