بریانی اب نہیں کھانی،کرکٹرزکو نئی ہدایت جاری

پاکستان کرکٹ بورڈنےکھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئےانہیں بریانی کھانےسےمنع کردیاجبکہ ٹیم کی فٹنس اورکھانےپینےپرنظر رکھنےکیلئےایک نیا کوچ بھی بھرتی کیاجائےگااورکھلاڑی صرف وہی کھانا کھاسکیں گےجونئےفٹنس کوچ کی جانب سےبتایا جائے گا۔ پی سی بی نےیہ فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی رپورٹ پر کیا ہے ۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے جس کے باعث ٹیم کی فیلڈنگ بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ کا معیار بہتر کیا جائے گا۔ مکی آرتھر کی تجاویز کے بعد پی سی بی نے اس حوالے سے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پہلے بھی زیربحث آتی رہی ہے جبکہ ورلڈکپ کے دوران سابق کرکٹرزوسیم اکرم،باسط علی اور جلال الدین نےکھلاڑیوں کے کھانے پینے پراعتراض اٹھایا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.