برُوس لی موت کے 46 برس بعد بھی مقبول

بروس لی کو اگر مارشل آرٹ کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگااور فلمی دنیا اور مارشل آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے ایسےلوگ بہت کم ہوں جو بروس لی کے نام سے واقف نہیں ہونگے ۔ بروس لی نہ صرف مارشل آرٹ کے بادشاہ تھے بلکہ انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت ہالی ووڈ میں خوب نام کمایا ۔کُنگ فُو سُپر سٹار برُوس لی 27 ستمبر1940 کو امریکی ریاست سان فرانسسکو کےعلاقے چائنا ٹاون میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام لی یومین کیم تھا ۔ بروس لی کے والدین ان کی پیدایش کے ایک برس بعد انہیں ہانگ کانگ لے آئے تھے ۔ان کے والد ایک سٹار تھے،یہی وجہ ہے کے تین برس کی عمر میں ان کو فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا اور محض 16سال کی عمر میں تقریباً 20 فلموں میں کام کرچکے تھے ۔بروس لی نے 1971 میں بگ باس نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہ فلم دنیا میں ان کی شناخت بنی ۔ 1971 میں بروس لی نے ذاتی فلم فسٹ آف فیوری بنائی جو سپرہٹ ثابت ہوئی اس کے علاوہ گیم آف ڈیتھ،وے آف ڈریگن سمیت لاتعداد فلموں میں انہوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے تاہم 1973 میں انٹر دا ڈریگن ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی اور وہ 20 جولائی 1973 کو دماغ کی سوزش کے عارضے میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.