برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں؟

0

برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں؟
برطانیہ کے دارالعمراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی،،،تاہم دارالعوام میں شکست کی صورت میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کوتین روز میں پلان بی پیش کرنا ہوگا،پلان بی کیا ہوگا اب تک غیر واضح ہے،متبادل آپشنز میں بغیر ڈیل یورپی یونین سے علیحدگی،ڈیل پر دوسرا ریفرنڈم یا بریگزٹ کا منصوبہ سرے سے ہی ختم کرنا شامل ہوسکتے ہیں،جبکہ یورپی یونین سے مزید مراعات کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات یا پھر اپوزیشن کے نئے الیکشن کے مطالبے پر عمل درآمد بھی کیا جاسکتا ہے۔
اپوزیشن لیبر لیڈر جریمی کوربن کہتے ہیں حکومت کو بریگزٹ پر ذلت آمیز شکست ہوگی،وزیراعظم تھریسا مے مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔
ادھر وزیراعظم تھریسامے نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کی مخالفت کرنے والے عوام کو نیچا دکھانے کا خطرہ مول نہ لیں،،، ان کی ڈیل مسترد ہوئی تو شاید ڈیل کے بغیر ہی نکلنا پڑ جائے یا پھر یوریی یونین سے علیحدگی ہی نہ ہو پائے
وزیر اعظم کے خلاف کتنے ٹوری اراکین بغاوت کریں گے،یہ ابھی واضح نہیں تاہم بعض حکمران جماعت کے 100 ارکان اور شمالی آئرلینڈ کے کئی اتحادی ارکان کی جانب سے ڈیل کی مخالفت کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: