برطانیہ کی جیلوں میں قیدیوں سےامتیازی سلوک

سکاٹ لینڈ کی جیلوں میں نیٹ فلیکس کے ایک ڈرامے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ قیدی مذہب تبدیل کرکے یہودیت اختیارکر رہے ہیں جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ قیدی اس لیے اپنا مذہب تبدیل کرکے یہودی بن رہے ہیں کیونکہ جیل میں یہودیوں کو ان کی مذہبی عقائد کے مطابق بہترین اورحلال کھانا مہیا کیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس دیگر قیدیوں کو قدرے ناقص کھانا دیا جاتا ہے۔نیٹ فلیکس کے ڈرامے”اورنج از دی نیو بلیک “میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کس طرح جیلوں میں یہودی قیدیوں کو مذہبی بنیاد پر دوسرے قیدیوں کی نسبت معیاری اورکوشر کھانا دیا جاتا ہے۔اس ڈرامے سے یہ چیز سیکھ کر قیدی تیزی سے اپنا مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کی جیلوں میں 2014ءمیں صرف 9یہودی قیدی تھےجبکہ اس وقت جیلوں میں قید یہودیوں کی تعداد 100سے تجاوز کر چکی ہے،،،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.