برطانیہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کیلئے خوشخبری

0

بورس جانسن کا وزیراعظم بننا برطانیہ میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیلئےکسی تحفے سے کم نہیں،،،بورس جانسن کےآنے سےغیرقانونی تارکین وطن کو شہریت ملنے کی امید پھرسے بندھ گئی،، نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے غیر قانونی تارکین وطن کوبرطانوی شہریت دینے کا سگنل دیدیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ5 لاکھ تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے پرغور کررہے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ پانچ لاکھ افراد گزشتہ کئی سالوں سے پرامن طور پر برطانیہ میں مقیم ہیں، لاکھوں تارکین وطن کا حق بنتاہے کہ انہیں شہریت دی جائےگزشتہ سال بطور سیکرٹری خارجہ بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ جن تارکین وطن کا ماضی شفاف ہے انہیں فوری طور پر برطانیہ کی شہریت دی جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: