برطانیہ میں اسلام فوبیانےخطرناک صورتحال اختیارکرلی

0

لندن کی سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں گھس کرفائرنگ کرنے کی کوشش نمازیوں نے ناکام بنا دی۔برطانوی میڈیا کےمطابق مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے پکڑکر باہر دھکیل دیا، باہر نکالے جانے کے بعد ملزم مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار ہوگیا، واقعے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے، نمازیوں کےمطابق مبینہ حملہ آور نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔واقعہ کے بعد برطانیہ بھرمیں مساجد کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے اور عینی شاہد کے بیانات قلمبند کرلئےگئے، پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کاعنصر شامل نہیں تاہم مزید تحقیقات کےبعداصل حقائق کاپتہ چل سکےگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: