برطانیہ قدرتی آفات کی زد میں

0

برطانیہ ان دنوں قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہے اور گزشتہ ہفتے آنے والے کیارا طوفان کی تباہ کاریوں پر ابھی قابو بھی نہ پایا جاسکا تھا کہ اب ڈینس طوفان نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے ۔
طوفان کے پیش نظریاکشائر کےلیےچوتھے درجے کی وارننگ جاری کردی گئی۔جبکہ امدادی کاموں کیلئے لیڈز اور کالڈرڈیل میں فوج طلب کر لی گئی ۔ رائل فورس رجمنٹ سکاٹ لینڈ اور یارک شائر رجمنٹ کے جوانوں نے متوقع بارش اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریا کے کنارے حفاظتی بند باندھ دیئے۔
نشیبی علاقوں میں سیلابی اور آندھی سے شدید نقصان کا خطرہ ہےجس کی باعث انتظامیہ نےشہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے اور سفر سے گریزکیا جائے کیونکہ طوفان اور سیلاب کے باعث جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: